لندن(آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی آن لائن فروخت پر پابندی لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہتھیاروں تک رسائی کے معاملے پر بحث کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا،اور اب فیس بک نے غیر لائسنس یافتہ ہتھیار بیچنے کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے،لیکن ریاست کی اجازت سے لائسنس یافتہ ڈیلر ہی اپنے اشتہارات لگوا سکتے ہیں۔فیس بک کی ہیڈ آف پروڈکٹ پالیسی مونیکا کے مطابق گزشتہ دو سال سے زیادہ سے زیادہ صارفین فیس بک کو خریدوفروخت کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔