کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی پرواز پی کے 331 سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ائر لائن ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارہ ملتان سے کراچی آرہا تھا۔ پرندہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل طیارے سے ٹکرایا تاہم طیارے کو بحفاظت کراچی ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں 40 مسافر سوار تھے۔