وزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ کی آبادی پاکستان سے بھی زیادہ کردی

کوئٹہ(آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ کی آبادی پاکستان کی کل آبادی سے زیادہ کردی اور کہا کہ 80کی دہائی میں ڈھائی سے تین لاکھ آبادی تھی اب 25 سے 30 کروڑ ہو گئی ہے۔ سیمینار سے خطا ب کرتے انہوں نے کہا لوگوں کو یہاں اچھے مواقع ملے اور روزگار بڑھا اس لئے آبادی زیادہ ہو گئی۔ واضح رہے پاکستان کی کل آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 18 کروڑ تھی اور یقیناً ثناء اللہ زہری غلطی سے کوئٹہ کی آبادی کو اتنا زیادہ بیان کر گئے جس کی ان کے مشیر نے بھی تصحیح نہیں کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...