اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نیلور میں قتل کے مقدمہ میں حساس ادارے کے سابق افسر تصدق بشیر کا پولیس نے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) تصدق بشیر کو ہفتہ کو گرفتار کیا تھا پولیس کے مطابق ملزم تصدق بشیر نے نزاکت کو قتل اور اس کے دو بھائیوں کو زخمی کردیا تھا وہ عرصہ پانچ برس سے اشتہاری تھا۔ ملزم سے چٹھہ بختاور میں بارودی مواد بھی ملا تھا جبکہ اس پر اکتوبر 2011 ء کو پارلیمنٹ ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام تھا جبکہ اظہر ٹائون میں 8 اکتوبر2011 ء میں پولیس نے 15 میزائل ، خود کش جیکٹس اور9 عدد ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کئے تھے وہ لاہور میں حساس ادارے کی حراست میں بھی رہ چکا ہے ملزم فوج سے25 جولائی2003 ء کو ریٹائر ہوا تھا۔