اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے رکن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق درخواست کی سماعت سے معذرت کے بعد نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سنگل بنچ نے سابق چیف جسٹس کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وفاق نے انٹرا کورٹ اپیل عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔