اسلام آباد (آن لائن) خورشید شاہ نواز حکومت کے خلاف سرگرم ہو گئے۔ حکومت کے خلاف گرینڈ سیاسی اتحاد بنانے کے لیے تمام سیاسی رہنمائوں سے رابطے کیے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے حکومت کے خلاف الائنس بنانے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ خورشید شاہ شیڈول کے برعکس ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ خورشید شاہ نے نواز شریف حکومت کے اربوں روپے کرپشن کے سکینڈل پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خورشید شاہ نے اس مقصد کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے۔ ادھر نواز شریف نے خورشید شاہ کو منانے کا ٹاسک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دے دیا ہے۔
خورشید شاہ