امریکی صدارتی انتخابات: پہلی ووٹنگ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست،ہلیری کلنٹن برنی سینڈرز سے بمشکل جیت پائیں

آئیوا میں پہلی پرائمری ووٹنگ کا عمل ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے انتہائی غیر متوقع رہا نسبتا کم مقبول اور ابتدائی الیکشن کمپین میں پیچھے رہنے والے ٹیڈ کروز نے اٹھائیس فیصد ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے براہ راست مقابلے میں پچھاڑ دیا .ٹرمپ چوبیس فیصد ووٹ لے سکے.ری پبلکن ووٹر کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جو امریکی انتخابی روایات کے بر عکس ہے.پہلی پرائمری ہارنے کے بعد بھی ٹرمپ نے حسب عادت بڑھک ماری اور بولے وہ اگلی پرائمریز بھی جیتیں گے اور امریکہ کا صدارتی الیکشن بھی .
ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور ہلیری کلنٹن صرف ایک فیصد کے فرق سے برنی سینڈرز کو ہرانے میں کامیاب رہیں .ہلیری نے جیت کے بعد عوام کا شکریہ ادا کیا .
امریکی انتخابات سے قبل ہر جماعت کے سپورٹر اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے کر صدارتی امیدوار بناتے ہیں .ابتدائی ووٹنگ کا یہ عمل پرائمری کہلاتا ہے .پرائمری ووٹنگ میں صرف وہ لوگ ووٹ دینے کے اہل ہوتے ہیں جو پارٹی کے باقاعدہ رکن ہوتے ہیں.

ای پیپر دی نیشن