کینٹ کے گائوں روڑانوالہ کے مکینوں کا قبضہ گروپ کیخلاف مظاہرہ

لاہور(نامہ نگار) لاہور کینٹ کے گائوں روڑانوالہ کے رہائشیوں نے ڈیفنس روڈ بلاک کرکے قبضہ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ کیا۔ عبدالقیوم اور اس کے رشتہ داروں نے کہا کہ مسلح افراد نے ان کا مکان گرا دیا اور عمارت تعمیر کرنے کے لئے کھدائی کا کام شروع کر دیا وہاں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور دھمکی دیتے ہوئے ملبہ اٹھا کر لے گئے ہماری پراپرٹی کا کیس سول کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس میں حکم امتناعی بھی ملا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...