لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے دو بدنام انسانی سمگلروں مظہر اقبال اور ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا، دونوں کیخلاف 22 مقدمات درج اور 30 انکوائریاں جاری ہیں،لیبیا بھجوانے کیلئے 4 لاکھ 22 ہزار روپے وصول کرنیوالے اوکاڑہ کے یوسف اور شیخوپورہ کے رمضان کو بھی گرفتار کر لیا۔ جعلی برطانوی پاسپورٹ پر لندن جانیوالے کیس میں ملزم عنصر بشیر جبکہ 3 انسانی سمگلروں رحیم، افضل اورسجاد حسین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔