لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاہنہ نو میں کاروائی کرتے ہوئے ایس زی فوڈز نامی معروف چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری کو ناقص اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔ باگڑیاں چوک میں گولڈن ہوٹل، بسم اللہ ہوٹل اینڈ نان شاپ ، کچا جیل روڈ پر جیو فرید نان ، کریم بلاک میں رحمان سجی ہائوس کو جرمانہ عائد کیا۔ سردار چپل چوک میں واسا واٹر فلٹریشن پلانٹ کوٹلی گشی ہربنس پورہ میں ٹی ایم اے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے پانی کے نمونہ جات حاصل کیے۔