لاہور(خبر نگار)پی آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان 2 اضافی پروازیں شروع کر دیں۔ کراچی سے اسلام آباد کیلئے اضافی پرواز PK-366 دوپہر ایک بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-367 سہہ پہر4 بجے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی پروازPK-368 کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے یہ پرواز اب صبح 11 بجے کی بجائے10 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
پی آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان 2 اضافی پروازیں شروع کر دیں
Feb 02, 2017