لاہور (پ ر) انجمن تاجران فیروزپور روڈ بورڈ کی 50سے زائد مارکیٹوں کے تاجروں اور ٹریفک عملہ کے درمیان سخت کشیدگی اور تاجروں کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال کو صدر چودھری محبوب علی سرکی اور ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین، ایس ایس پی ٹریفک سردار آصف، ڈی ایس پی غنی کے درمیان فیروزپور روڈ کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد فیروزپور روڈ کے تاجروں نے اپنی احتجاج کی کال کو موخر کر دیا ہے۔صدر چودھری محبوب علی سرکی نے کامیاب مذاکرات کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ آئندہ فیروزپور روڈ پر ڈبل پارکنگ نہیں کرے گا۔
فیروزپور روڈ کے تاجروں نے ٹریفک پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد احتجاج موخر کر دیا
Feb 02, 2017