کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر فریقین کو 7 فروری تک کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ماڈل ایان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 19 جنوری کو 10 روز کی وفاق کو مہلت دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اپیل مسترد کردی گئی 13 دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک نام نہیں نکالا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے وفاقی حکومت سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان کی درخواست پر فریقین کو 7 فروری تک کے لئے اطلاعی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔