کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میری کمر میں تکلیف ہے ۔ جہاں بھی ہو سکے میرا علاج کرایا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے وقت صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میری کمر میں تکلیف ہے اور مجھے علاج کی اشد ضرورت ہے۔ جہاں بھی ممکن ہو میرا علاج کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میرا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا ہے تو وہ عدالت کو بتا دیں تاکہ معاملہ ختم ہو۔ڈاکٹر عاصم کو وہیل چیئر پر احتساب عدالت لایا گیا ۔