وفاق نے خیبر پی کے سے سی پیک کے اضافی روٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

Feb 02, 2017

اسلام آباد (آن لائن) وفاق نے خیبر پی کے حکومت سے سی پیک کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پی کے کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پی کے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔سی پیک کا اضافی روٹ گلگت، شندور، چترال اور چکدرہ سے گزرے گاجبکہ سرکلر ریلوے کے ذریعے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی کو منسلک کیا جائے گا۔ دونوں منصوبوں کی منظوری وفاقی حکومت اور چین دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں