پانامہ کیس نواز شریف جیت کر بھی ہاریں گے، ہم ہار کے بھی جیتیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس نوازشریف جیت کر بھی ہاریں گے اور ہم ہارکے بھی جیتیں گے، نواز، مودی اور ٹرمپ ٹرائی اینگل کا نام ہے، 2018ء میں نوازشریف نہیں ہوگا، جبکہ آصف زرداری کے نیچے بلاول کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو وفادار انسان چاہئیں، وفاداری پر نوازشریف نوازتا ہے۔ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق جو بھی کہیں کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا۔ نوازشریف کو قطری شہزادوں کا خط عدالت میں پیش کرنے کا جس نے بھی مشورہ دیا ہے اس نے نوازشریف کو ٹھیک طرح سے پھنسایا ہے۔ سنا ہے کہ عدالت میں نواز شریف کے وکیل تیسرا خط پیش کرنے والے ہیں۔ ججز کا فرض ہے کہ وہ انصاف کریں، ججز پر ہمیں بھروسہ ہے، اگر ہمارے خلاف بھی فیصلہ آیا تو قبول کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...