اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے تقرریوں کو چیلنج کیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی۔