بخارسٹ (اے ایف پی) رومانیہ میں حکومت کی طرف سے کرپشن میں ملوث افراد کی سزاؤں میں کمی کا فرمان جاری ہونے کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس اقدام سے متعدد سیاستدان قانونی کارروائی سے بچ جائیں گے۔ دارالحکومت بخارسٹ میں مظاہرین نے سوشل ڈیموکریٹک حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے چور چور کے نعرے لگائے۔ کلج، سیبویر ، ٹمسورا سمیت متعدد دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔
کرپٹ افراد کی سزاؤں میں کمی کا فرمان جاری، رومانیہ میں زبردست مظاہرے
Feb 02, 2017