ٹرمپ فاشسٹ، ہٹلر ہیں، برطانیہ آنے کی اجازت نہ دی جائے: اپوزیشن ارکان

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے اپوزیشن ارکان ٹرمپ پر برس پڑے، برطانوی اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ ٹرمپ ہٹلر اور فاشسٹ ہے۔ اپوزیشن نے ٹرمپ کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن رہنما ڈینس سکنر نے کہا کہ جب فاشسٹ اور ڈکٹیٹر مسولینی اور ہٹلر برطانیہ کے شہروں پر بم برسا رہے تھے میں سیڑھیوں کے نیچے چھپ جاتا تھا۔ آج پھر برطانوی حکومت نے ایک اور فاشسٹ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال لیا ہے۔ میں وزیر خارجہ سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کریں اور ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر پابندی لگائیں۔ ٹرمپ ایسا شخص نہیں جسے اجازت دی جائے کہ وہ اس راستے پر اپنے قدم رکھے جہاں نیلسن منڈیلا نے رکھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن