برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے نکلنے کا بل منظور کر لیا

Feb 02, 2017

لندن (عارف چودھری) برطانوی پارلیمنٹ نے دو دن کی طویل بحث کے بعد بھاری اکثریت سے یورپ سے نکلنے کا بل پاس کر دیا۔ یاد رہے کہ پچھلے سال ریفرنڈم میں عوام نے یورپ سے نکلنے پر ووٹ دیا تھا لیکن پہلے ہائیکورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ کے بریگزٹ کو پارلیمنٹ سے منظوری کے ساتھ مشروط کر دیا تھا۔ وزیراعظم ٹریسا نے اعلان کیا تھا کہ عوامی فیصلے پر دوبارہ ریفرنڈم نہیں ہوگا اور دفعہ 50 کے تحت 9 مارچ کو بریگزٹ بل پیش کر دیا ائے گا۔ 498 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 114 نے مخالفت کی۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے 31 مارچ کی ڈیڈلائن مقرر کردی۔ برطانوی وزیراعظم تھرسا مے نے کہا ہے یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق وائٹ پیپر آج جاری کیا جائیگا۔ بریگزٹ کے بعد برطانوی میں یورپی شہریوں کی حیثیت کا تعین ہو گا۔
بریگزٹ

مزیدخبریں