رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) سیلاب متاثرین 2010ء کا امدادی سامان تقسیم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق راشن اور سامان سول ڈیفنس کے گوداموں میں اب تک موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان نے چولستان کے 3 روزہ روہی میلہ کیلئے راشن اور سامان نکال لیا۔ سیلاب زدگان کیلئے سامان ٹرکوں میں روہی میلے میں روانہ کیا گیا۔