ننکانہ: پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ بجلی گھر کی رہائشی ارشادبی بی نے گائوں کھیاڑے کلاں کے رہائشی محمد منشاء سے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ارشاد بی بی کے بھائی احسان کو شدید رنج تھا گزشتہ روز احسان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گائوں کھیاڑے کلاں آیا اور پسٹل کا فائر مار کر اپنی بہن ارشاد بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے محمد منشاء کی مدعیت میں ملزم احسان اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...