کراچی لیاری میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گینگ وار کا اہم کردار بابالاڈلا اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ترجمان رینجرز کے مطابق گزشتہ روزکراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کی میٹنگ کی اطلاع پر چھاپہ مارا،اسی دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ،رینجرز کی جانب سے فائرنگ میں بابا لاڈلا سمیت اس کے 2 ساتھی گینگسٹر سکندرعرف سکو اور یاسین بلوچ بھی مارے گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ملزموں کے خلاف چھاپے پر ہوا جس کے بعد رینجرز نے کارروائی شروع کردی۔ مقابلہ 35 منٹ تک جاری رہا۔ لیاری گینگ وار کے دہشتگرد وں نے بلند عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فائرنگ کی ۔ رینجرز اہلکاروں اور گینگ وار کے ملزمان کے درمیان بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں تین دہشتگرد مارے گئے جن کی شناخت نور محمد عرف بابا لاڈلا ، سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔نور محمد عرف بابا لاڈلا ٹارگٹ کلنگ،قتل، اقدام قتل، گینگ ریپ، پولیس اور رینجرز پر دستی حملوں میں ملوث تھا۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی تھی۔مارے جانیوالے دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بابا لاڈلا کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
کراچی :رینجرزکی کارروائی میں بابا لاڈلا سمیت 3 گینگسٹر ہلاک
Feb 02, 2017 | 11:14