ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ قیدی 2 سال پہلے جیل میں انتقال کر چکا ہے۔ قیدی سید رسول پر 2009 ءمیں سرگودھا میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قیدی کی بریت کیلئے اہلخانہ کو خط لکھا جس کے جواب میں اہلخانہ نے لکھا کہ سید رسول 2014 ءمیں دوران قید فوت ہوچکا ہے۔