ڈاکخانوں سے قومی شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے

کراچی (کامرس رپورٹر) محکمہ ڈاک کی جانب سے کراچی کے ملازمین میں ڈاک کی ترسیل کیلئے موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا‘ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا سید امیر زمان بخاری نے موٹر سائیکلوں کے کاغذات تقسیم کئے‘ مجموعی طور پر 21 موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں جن میں سٹی‘ کورنگی جی پی او سے ایک ایک ملازم‘ حیدری جی پی او سے 2 ملازمین‘ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹل سروسز کراچی (ڈی ایس پی ایس)ایسٹ سے 2 ملازمین‘ ڈی ایس پی ایس ویسٹ سے ایک ملازم‘ ڈی ایس پی ایس سینٹرل سے 6ملازمین‘ ڈی ایس پی ایس ساﺅتھ سے 5ملازمین اور ایکسپریس پوسٹ سے 3ملازمین میں مالکانہ حقوق کے ساتھ موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ وفاقی وزیر مولانا سید امیر زمان بخاری کا کہنا تھا کہ ڈاکیوں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے ڈاک کی ترسیل میں بہتری آئے گی پہلے ڈاک کی ترسیل کا سفر گھوڑوں پھر سائیکلوں اور اب موٹر سائیکل تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ڈاک کا نادرا کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 100 جی پی او سے عوام کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے‘ محکمہ میں کم سے کم وقت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...