گوگل جی سوئٹ سلوشنز سے کاروباری کارکردگی بڑھ گئی

Feb 02, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستانی آئی ٹی کمپنی سیپیا سلوشنز نے گوگل جی سوئیٹ سلوشنز سے کولگیٹ پامولیو پاکستان کی کاروباری کارکردگی میں اضافہ کےا اور ان کے کمیونی کیشنز اور رابطے کے سسٹم کو جدید بناتے ہوئے عالمی خطوط پر استوار کردیا ہے۔ سیپیا سلوشنز پاکستان میں گوگل کی کلاﺅڈ پارٹنر کمپنی ہے۔کولگیٹ پامولیو پاکستان نے سسٹم کو جدید بناتے ہوئے سیکورٹی میں ٹیم ورک کو بھی موثر بنایا ہے جبکہ کمپنی لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ڈائریکٹر آئی ٹی ، کولگیٹ پامولیو ، احمد رحمانی نے کہا کہ کلاﺅڈ کا انتخاب کچھ آسان نہیں ہے ہمیں مارکیٹ میں موجود مختلف سلوشنز میں سے کمپنی کے لیے انتخاب کرنا تھا ۔

مزیدخبریں