کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2 ارب3 کروڑ72 لاکھ 2 ہزار846 روپے کی تیزی رہی جبکہ تجارتی حجم میں2ارب12 کروڑ55 لاکھ 11 ہزار 981 روپے کی مندی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں6 کروڑ2 لاکھ75 ہزار 3300 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پی ایس ایکس گزشتہ کئی روز کی مندی کے بعد تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے44100اور 44200کی دو نفسیاتی بالائی حدیں عبور کرتے ہوئے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی122.21 پوائنٹس کی تیزی سے 22141.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر379 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے