ٹبہ سلطان پور (خبرنگار) صوبائی وزیر لائیوسٹاک آصف سعید منیس نے کہا ے کہ بہت جلد میاں محمد شہباز شریف لاہور سے عبدالحکیم موٹر وے کا افتتاح کریں گے جس کے بعد تعمیر ہونے والے لودھراں خانیوال موٹروے کو عبدالحکیم موٹر وے سے لنک کر دیا جائے گا اپوزیشن مسلم لیگ ن کی شاندار کارکردگی سے بوکھلا گئی ہے لاہور کے فلاپ شو کے بعد نام نہاد لیڈرمنہ چھپاتے پھر رہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور کے نواحی بستیوں حق نواز ڈھڈی اور بستی اقبال جٹھول میں بجلی منصوبوں کے افتتاح کے دوران اہلیان علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بن پر جیتے گی اور دوبارہ برسراقتدار آئے گی اس سے قبل چیئرمین یونین کونسل 335 ڈبلیو بی مصبح اللہ خان ترین نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں یونین کونسل میں ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ تین کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے سولنگ اور پختہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی بستیاں جہاں چالیس سال سے بجلی نہیں تھی سعید احمد خان منیس کے ایم این اے بننے کے بعد وہاں بھی بجلی مہیا کر دی گئی ہے افتتاح کے موقع پر پرویز خان ماہنی وائس چیئرمین عبدالغفور خان مغل ناصر خان کھچی چوہدری سعید احمد کمبوہ ملک لیاقت اعوان عبدالوحید چیمہ ایس ڈی او طاہر شریف ملک فارو کھوکھر کسان رہنما نظام اللہ پاندھا حاجی محمد شفیق راجہ اجمل کیانی حق نواز ڈھڈی اقبال جٹھول محمود دھوتھڑ اعجاز دھوتھڑ شاہ خان مغل رضوان خان مغل‘ رشید احمد سگو ارشد نمبردار محمد امین کرمانی صوبے خان مغل میاں طالب اسماعیل ارائیں ملک یاسین تتلہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
آصف سعید
لاہور کے فلاپ شو کے بعد نام نہاد لیڈر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں: آصف سعید
Feb 02, 2018