اسماء قتل کیس‘ 243افراد کے سیمپلز لیباریٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے

Feb 02, 2018

مردان (صباح نیوز)مردان کی اسماء زیادتی و قتل کیس میں 243 مشتبہ افرادکے سیمپلز لیباریٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے کہا ہے کہ اسماء کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جبکہ مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس دودن میں ملنے کی توقع ہے۔مردان کی اسماء زیادتی و قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں تاحال ناکام ہے۔ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد عالم شنواری نے بتایا کہ مجموعی طور پر 243 مشتبہ افراد کے سیمپلز لیب ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔محمدعالم شنواری نے کہا کہ اسماء کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس کے بعد مزید سیمپلز بھیجے گئے، جن کی کراکے چیکنگ بھی ہورہی ہے۔ مشتبہ افراد پر کڑی نظر ہے، تاہم کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔یادرہے کہ گزشتہ ماہ 4 سالہ اسماء کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا۔

مزیدخبریں