راولپنڈی (لیڈی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج سلیمان بیگ نے سابق ایس ایس پی ملیر (کراچی) راؤانوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کے روزہ راہدای (سفری ریمانڈ) میں مزید 2 یوم کی توسیع کر دی ہے اور ملزم کو دوبارہ تھانہ سچل پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا تھانہ سچل کراچی پولیس کے انسپکٹر فاروق نے ملزم سلیم جعفر کو عدالت میں پیش کرکے 4 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 2 یوم کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 3 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
راؤانوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کے راہداری ریمانڈ میں 2 یوم کی توسیع
Feb 02, 2018