پارٹی خدمات‘ کامل علی آغا کو دوبارہ سینٹ کا ٹکٹ جاری

Feb 02, 2018

لاہور (صباح نیوز)ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پنجاب سے سینٹ کی نشست کیلئے سینیٹر کامل علی آغا کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا کی پارٹی کیلئے خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دوبارہ سینٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹرکامل علی آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور میاں منیر شریک تھے۔

مزیدخبریں