شریف خاندان نے بیان بازی کے ذریعے اداروں کا استحصال کیا: یوسف گیلانی

Feb 02, 2018

لاہور (ا ین این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری جماعتیں آئینی اداروں کا احترام اور تحفظ کرتی ہیں جبکہ شریف خاندان نے بیان بازی سے آئینی اداروں کا استحصال کیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے میاں منظور ووٹو نے ڈیفنس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پارٹی کے سیاسی امور اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی، ہم نے ہر دور میں عدالتوں کا سامنا کیا مگر کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی، شریف خاندان نے عدالتوں کے فیصلوں کے بعد جو رویہ اختیار کیا، وہ شرمناک ہے۔ جمہوری جماعتیں آئینی اداروں کا احترام اور تحفظ کرتی ہیں۔ شریف خاندان نے اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے آئینی اداروں کا استحصال کیا۔انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب مانگنے والے اپنے احتساب کے عمل پر کیوں رو رہے ہیں، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے۔

مزیدخبریں