زکریا یونیورسٹی کی طالبہ کے میڈیکل میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی: سی پی او ملتان

ملتان (نوائے وقت رپورٹ+خبرنگارخصوصی) سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی سے مبینہ زیادتی کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔ ملزمان کے موبائل فون پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق پولیس نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سرائیکی کی طالبہ سے زیادتی کے بعد فحش ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث تمام ملزم گرفتار کر لئے ہیں اور انہیں وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے ملزمان میں مسلم لیگ (ن) یوسی چیئرمین اختر عالم قریشی کا بیٹا علی رضا قریشی، سرائیکی شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل مہار، عثمان نشاط‘ تنزیل وغیرہ شامل ہیں۔ دو روز قبل مذکورہ شعبہ کی طالبہ (م) کی درخواست پر وومن پولیس سٹیشن میں 6 افراد کے خلاف 376 ت پ 109 ت پ 506 ت پ ٹیلی گراف ایکٹ 25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا وومن پولیس سٹیشن کی ایس ایچ او انعم سلیم کے مطابق متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ آج ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...