ماں اور بچے کی صحت میں پاکستان پڑوسی ممالک سے پیچھے ہے: رپورٹ

کراچی(آن لائن)اہم عالمی تحقیق کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اہداف کے تناظر میں پاکستان اپنے پڑوسی مسلم ممالک ایران، تاجکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کہیں پیچھے ہے۔آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی، ٹورنٹو، کینیڈا کے سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ ایٹ دی ہاسپٹل فار سک چلڈرن اورڈیلا لینا اسکول آف پبلک ہیلتھ کے تحقیق کاروں نے مشترکہ طور پر 75 متاثرہ ممالک کے 1990ئ￿ سے 2015ئ￿ کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا جس کے تحت انھوں نے خصوصی طور پر اسلامی ممالک میں پائی جانے والی شرح اور تبدیلی کے محرکات کا جائزہ لیا۔اس مطالعے کے مطابق پاکستان 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی روک تھام کی فعالیت کے حوالے سے دوسرے بدترین گروپ میں شامل ہے۔ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ماؤں کی اموات میں کمی کے حوالے سے بھی کچھ خاص بہتری ظاہر نہیں ہوئی۔اے کے یو سینٹر آف ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور تحقیق کے اہم مصنف پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں اندازاً 303,000 مائیں اور 5 سال سے کم عمر 5.9 ملین بچے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...