جاتی امرا‘ آئی جی آفس نوگو ایریا بنانے کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جاتی امرا‘ آئی جی آفس اور لاہور میں سکیورٹی کی آڑ میں قائم نوگو ایریاز کے خلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا جاتی امرا وزیراعلیٰ کیمپس آفس‘ آئی جی آفس‘ قربان لائن اور دیگر دفاترکے باہر کسی قانون کے بغیر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی کی آڑ میں سڑکیں بلاک کرنا اور رکاوٹیں کھڑی کرنا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔ جاتی امرا کو وزیراعظم ہائوس کا دیا گیا درجہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے باوجود ختم نہیں کیا گیا جو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو سکیورٹی کی آڑ میں لاہور میں قائم نوگو ایریاز ختم کرنے کا حکم دے۔ آئین کے آرٹیکل19 اے کے معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...