جلالپور پیروالا: ضمانت خارج ہونے پرچیئرمین میونسپل کمیٹی روپوش

Feb 02, 2018

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار )ضمانت خارج ہونے کے بعد چیئرمین میونسپل کمیٹی روپوش کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک،چیئرمین غائب،پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ،مدعیہ کا الزام،فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق محلہ خواجگان کی رہائشی عظمیٰ نواز کی درخواست پر سٹی پولیس نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جلال پورخواجہ سلیم ستارکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 376 / 501 / 338Aدرج کیا تھا۔دوروز قبل ہائی کورٹ سے چیئرمین خواجہ سلیم ستارکی ضمانت خارج ہوگئی۔ضمانت خارج ہونے پر سٹی پولیس نے خواجہ سلیم ستارکی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے لیکن چیئرمین خواجہ سلیم ستار پولیس کو نہ ملے۔مدعیہ عظمیٰ نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ سٹی پولیس مبینہ ملزم کوضمانت خارج ہونے کے بعد بھی گرفتارکرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔پولیس بااثر چیئرمین کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے بچانے کیلئے سرگرم ہے۔مدعیہ نے کہا کہ میںانصاف کے حصول کیلئے 8ماہ سے دھکے کھارہی ہوںلیکن میری کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی انصاف ملا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کانوٹس لیں۔اور مجھے انصاف فراہم کریں۔
روپوش

مزیدخبریں