صدیق الفاروق کی نواز شریف سے ملاقات عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ میاں نواز شریف نے ان کی متروکہ وقف املاک سے سبکدوشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے متروکہ وقف املاک کے ادارے کو نقصان سے نکالا اور اس ادارہ کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرائے۔ انہوں نے صدیق الفاروق سے کہا کہ ’’آؤ مسلم لیگ ن کے لئے میرے ساتھ کام کرو‘‘۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...