لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کی چھٹیوں میں بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے متعلقہ عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اور عدالتی عملے کیلئے حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہر شعبہ کے چار افسران اتوار کو دستیاب رہیں۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون بند رکھنے والے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔