میمو گیٹ سکینڈل، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ 8 فروری کو سماعت کریگا

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس نے میمو گیٹ کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کر کے واپس نہیں آئے۔ میمو کیس میں درخواست گزاروں کو بمع نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار، اقبال ظفر جھگڑا، عبدالقادر بلوچ، راجہ فاروق حیدر، غوث علی شاہ، حفیظ الرحمن، مولوی اقبال حیدر، شفقت اللہ اور میمو گیٹ کے مرکزی کردار حسین حقانی کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...