مکرمی ! 09جنوری 2018ء کو اخباری اشتہار کے ذریعے’’چیف فنانشل آفیسر لیسکو نے ’’LESCO‘‘ سے پنشن وصولی کرنے والے تمام پنشنرز کو پابند کر دیا ہے کہ وہ از سر نو انڈر ٹیکنگ بانڈ (اصل) معہ ضروری دستاویزات U.B.Lکی مخصوص برانچوں میں جمع کروا کے وہاں اپنے بینک اکائونٹس کھلوائیں ۔ اس ضمن میں گزارش ہے کہ پہلے فراڈ(LESCO) کے متعلقہ اہلکاروں کی نا لائقی کے باعث ہوئے ہیں۔ اب نئی ترکیب ان اہلکاروں کی تن آسانی اور U.B.Lکی انتظامیہ کو نا مناسب فائدہ پہنچانے کا شاخسانہ نہ ہو۔ ان حاضر سروس کرسی نشینوں کو عمر رسیدہ، ضعیف اور تنگدست پنشنرز کو فائدہ رسانی کی فکر ہونی چاہئے نہ کہ ان کے لئے ایذارسانی کا سوچا جائے۔ اگر خواہ مخواہ اس تجربہ نوکو لازمی آزمانا ہے تو لیسکوکے متعلقہ افسران و اہلکاران بذات خود اس کام کو سر انجام دے لیں۔چوہدری اسد اللہ خاں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ 0333-4292461)