جگنی

Feb 02, 2018

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

پنجابی جگنی دنیا بھر میں مقبول،جسے حاجی عالم لوہار سمیت برصغیر کے بے شمار فنکاروں نے گایا ہے۔ حاجی صاحب سے ایک بار کسی نے پوچھا تھا کہ یہ جگنی کون ہے؟ فرمایا، یہ ایک کیفیت کا نام ہے،اور مطلب اپنی اپنی اوقات کے مطابق۔ اور ہم اپنی مرضی کا مطلب آج تک نکالتے چلے آئے ہیں ۔دلدار بھٹی مرحوم سے یہی سوال ہوا ، تو بولے یہ Symbolicہے۔اب ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ 1887میں ملکہ وکٹوریہ کی تخت نشینی کی گولڈن جوبلی تقریبات کا ایک آئٹم یہ بھی تھاکہ اولیمپک ٹارچ کی طرز پر ایک شُعلئہِ فروزاں دہلی سے برصغیر کے مختلف شہروں تک لیجایا جائے۔ گانے بجانے والے طائفے بھی جس کے ہمراہ چلتے تھے۔ جگنی اسی جوبلی (Jubilee)کا بگڑا ہو نام ہے ۔واللہ ،اعلمُ باالصواب!۔

مزیدخبریں