مکرمی! میں نے محکمہ صحت نارووال میں ستمبر 2015ء میں ہونے والی وارڈ سرونٹ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف صوبائی محتسب کے علاقائی دفتر میں مورخہ 20/11/2015 کودرخواست POP-NWL-000329/ کو دی، جس پر انکوائری کے بعد صوبائی محتسب نے 28 جنوری 2016ء کو اپنے فیصلہ میں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پرائمری سکینڈری کو ذمہ داروں کا تعین کر کے ایک ماہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا فیصلہ کے خلاف محکمہ صحت نارووال نے صوبائی گورنر سے اپیل کر دی۔ صوبائی گورنر نے کمشنر گوجرانوالہ سے انکوائری کروائی اور اس کی روشنی میں 31 مارچ 2017ء کو اپنے فیصلہ میں صوبائی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا، اب 9 ماہ ہو چکے ہیں لیکن اس فیصلہ پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، فائل سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری کے آفس پڑی ہے جس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری علی جان خان اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے اپیل ہے کہ میرے کیس کا فیصلہ جلد از جلد کر کے مجھے انصاف دیا جائے اور مجھے وارڈ سرونٹ کی ملازمت فراہم کی جائے۔ 6-1-2018) عاطف علی ولد محمد مقصود احمد، محلہ گنج حسین آباد گلی نمبر 2، نارووال موبائل نمبر (0308-7141569
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی توجہ کیلئے
Feb 02, 2018