قرآن و سنت نے جرم کی سنگینی کے مطابق سزا مقرر کی ہے، مولاناسیالوی

Feb 02, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر)پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا غلام محمد سیالوی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت میں جرائم اور ان کی نوعیت کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔ اس لئے سزا جرم کی سنگینی اور نوعیت کے مطابق ہونی چاہئے۔ نااہلیت کی مدت کیلئے اعلیٰ عدلیہ کو اس اسلامی ضابطہ کو مدنظر رکھنا چاہئے اس میں دو رائے نہیں کہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات افراد کا صادق اور امین ہونا ضروری ہے ورنہ وہ ان مناصب کے لئے اہل نہیں ہوں گے جس کسی شخص کو نااہل کیا گیا ہے اس کی وجہ کرپشن جیسا سنگین جرم ہی یا اقامہ جیسے کمزور پہلو انصاف کا تقاضا ہے کہ سزا جرم کے مطابق ہی دی جائے۔ 

مولانا سیالوی

مزیدخبریں