اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت)قومی احتساب بیورو (نیب )نے عدالت عظمیٰ سے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نظر ثانی درخواست کی سماعت کیلئے 7رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی ہے ۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پانامہ کیس میں 5رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرز پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیاگیا ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بینچ نے شیخ سعید، موسیٰ غنی، کاشف مسعود قاضی، جاوید کیانی اور سعید احمد کو کارروائی میں شامل کرنے کا حکم دیا لیکن عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے نیب کو معاملے پر دوبارہ یا نئی تحقیقات سے روک دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ کا پانامہ کیس سے براہ راست تعلق ہے، 3رکنی بینچ کا نیب اپیل خارج کرنے کا فیصلہ عدالتی اصولوں کے برخلاف ہے لہذا اس پر نظرثانی کی جائے۔
حدیبیہ پیپر ملز کیس، نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے 7 رکنی بنچ بنانے کی استدعا
Feb 02, 2018