بلیو مون کو گرہن نہیں لگتاکل سپرمون تھا: ماہر فلکیات

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر جنرل بدر زمان جو کہ فلکیات شناسی کا علم رکھتے ہیں نے کہا ہے کہ گزشتہ شب 31 جنوری 2018 اور یکم فروری 2018 کی درمیانی شب کا چاند چودھویں (14 جمادی الاول) کا چاند تھا۔ یکم فروری اور 2 فروری کی درمیانی رات کا چاند 15 جمادی الاول کا چاند ہے یہ پورا چاند بلیو مون کہلاتا ہے۔ جمعرات کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بلیو مون‘‘ اس پورے چاند کو کہتے ہیں جس کی عمر 15 دن ہو لہذا کل رات کا چاند سپرمون تھا بلیو مون نہیں۔ چاند گرہن صرف 14 دن کے چاند کو لگتا ہے بلیو مون کو کبھی گرہن نہیں لگتا۔

ای پیپر دی نیشن