اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ احاطہ عدالت سے سراج تالپور‘ سجاد تالپور اور شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ نے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات بحال کردیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ کو بھیجنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔