باڈیبلڈنگ مقابلے، آصف گوگا کی پہلی پوزیشن

Feb 02, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) والڈ سٹی آف لاہور اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مسٹر لاہور اور مسٹر لاہورڈویژن مقابلوں میں محمدآصف گوگا نے ٹائٹل اپنے نام کیا اور جونیئر مسٹر لاہور کا ٹائٹل محمد عاصم نے جیتا۔ مقابلوں کا اہتمام صدر لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اعظم باجوہ اور سیکرٹری جان محمدنے کیا ۔ ججز کے فرائض عمران قریشی،شعیب ظہور،حنیف پپو، مجاعد علی اورشاہد بٹ نے انجام دیئے ۔ محمدآصف گوگا نے کہا کہ یہ سب میرے والدین اور استادوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں