ماسکو(سپورٹس ڈیسک )روسی حکام کے مطابق رواں سال موسم گرما میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیاں بڑی تعداد میں گراؤنڈز پر حملہ کر سکتی ہیں جس کے وجہ سے ’عالمی سکینڈل‘ بھی بن سکتا ہے۔پیوٹر چیکمیاف کا کہنا ہے کہ جنوبی روس میں تقریباً دس لاکھ ہیکٹر زمین کا حصہ ٹڈیوں سے بھرا ہوا ہے۔ ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے مقامات میں ولگوگراڈ بھی ہے جہاں انگلینڈ اور تیونس کے درمیان 18 جون کو میچ کھیلا جائے گا۔ہمیں ٹڈیوں سے نمٹنا تو آتا ہے لیکن ہم رواں سال ان ٹڈیوں کی وجہ سے عالمی سکینڈل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ساری دنیا یہاں آ رہی ہے۔ فٹبال کے میدان سبز ہوتے ہیں، ٹڈیوں کو سبزا بہت پسند ہے۔