لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اکستان ریسلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشد ستار کا کہنا تھا کہ حکومت فنڈز فراہم کرے تو مقامی ریسلرز کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔ ماضی میں انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے صرف 2 سے تین یونیورسٹیز شرکت کرتی تھیں لیکن آج ملک بھر کی نامور یونیورسٹیز کے ریسلرز لاہور میں اکھٹے ہیں۔