لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ صارفین کو مطلع کرتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے تمام سیکٹر زکے صارفین کو گیس کی بلا تعطل گیس فراہمی کے لیے ہر کوشش بروئے کار لائی جارہی ہے۔ملک میں حالیہ سردی کی لہر اور دھند کے سبب گھریلو صارفین کی جانب سے گھر وپانی کو گرم رکھنے کی غرض سے گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔اس اضافہ کے سبب سسٹم پر شدید دبائواور ان غیر معمولی حالات کی وجہ سے End consumer کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس برس آر ایل این جی کی درآمد کی وجہ سے گزشتہ برس کی نسبت گیس کی سپلائی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ آر ایل این جی کا استعمال صرف توانائی،انڈسٹری اور کمرشل سیکٹر کے لیے مخصوص ہے کیونکہ اس کی قیمت سسٹم گیس سے کئی گنا زیادہ ہے جو کہ گھریلو صارفین کو رعائتی نرخوں پر فراہم کیجاتی ہے۔ گیس یا آر ایل این جی کی وافر رسد کے باوجود چند علاقہ جات گیس کی فراہمی سے محروم رہتے ہیں جس کی چند تکنیکی وجوہات درج ذیل ہیں۔پانی گرم کرنے اور جگہ گرم کرنے جیسے مقاصد کے سبب طلب میں شدید اضافہ سےTail end میں گیس پریشر کم ہوتا ہے۔گیس کمپریسر کا استعمال اپنے مضافات میں دیگر صارفین کو گیس سے محروم کر دیتا ہے۔ کمپنی کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے میں مسلسل عمل پیرا ہے ۔